ویب ڈیسک: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عثمان وزیر نے اپنی جیت سیلاب متاثرین کے نام کردی۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ متاثرین سیلاب کو صبر دے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔
جیت کے بعد انہوں نے سپورٹ کرنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی سے فائٹ جیتنے میں مدد ملی۔
پاکستانی باکسر نے کہا کہ ان کی نظر یں اب ورلڈ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی پر ہیں۔
مزید پڑھیں:تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑیں گے