مانیٹرنگ ڈیسک: سپریم کورٹ میں نادرا رولز میں ترمیم کے خلاف درخواست داخل کرتے ہوئے درخواست گزار نے ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔
درخواست گزار شہری اویس الرحمان نے استدعا کی کہ چیئرمین و ممبران کے تقرری رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس اور آئین سے متصادم قرار دے کر چیئرمین نادرا کی تقرری کے اشتہار کے بعد رولز میں ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نادرا اپنی مدت ملازمت کے دوران کوئی دوسری سروس، کاروبار، پیشہ یا ملازمت نہیں کر سکتا، چیئرمین نادراکی تعیناتی کے رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس کے سیکشن 34 سے متصادم ہے۔