پہلے شوہر سے طلاق  کیوں ہوئی،ماہرہ خان نے پہلی بار خاموشی توڑ دی  

پہلے شوہر سے طلاق  کیوں ہوئی،ماہرہ خان نے پہلی بار خاموشی توڑ دی  
کیپشن: Mahira khan,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوسری شادی کی افواہوں پر  اداکارہ ماہرہ خان نے پہلے شوہر سے طلاق کے معاملے پر پہلی بار  خاموشی توڑ دی۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ءمیں علی نامی شخص کے ساتھ ہوئی, دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔ 

 پوڈ کاسٹ "ایف وائے" میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ" اس وقت میری عمر 17سال تھی۔ میں شادی کے بعد لاس اینجلس منتقل ہو گئی کیونکہ علی وہاں مقیم تھے۔ تاہم وہاں جانے کے بعد معاملات بگڑنا شروع ہو گئے اور میرے لیے مشکلات پیدا ہونے لگیں۔ اذلان کی پیدائش کے فوری بعد مجھے احساس ہوا کہ ہماری شادی نہیں چل سکتی۔"

ماہرہ خان کہتی ہیں کہ "بالآخر شادی کے 8سال بعد میں نے طلاق کا فیصلہ کر لیا اور پاکستان اپنے والدین کے پاس آ گئی, میں اس وقت بھی جانتی تھی کہ مجھے ایک خودمختار خاتون بننا ہے,میں جانتی تھی کہ مجھے اپنے بیٹے کو اپنے پاس رکھنا ہے, ان مشکل دنوں میں جب کوئی بھی میرا ساتھ نہیں کھڑا تھا، میرا کام تھا، جس نے مجھے سپورٹ دی۔ طلاق کے بعد پہلے چند سال بہت مشکل تھے۔ "

 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں,کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں,ان کے دولہا کا نام سلیم کریم بتایا جا رہا ہے جو ایک کاروباری شخص ہیں۔