(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا , مقرر وقت میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں جس کے باعث کھلاڑیوں کو ایک اوور کا میچ فیس کے 20 فیصد جرمانہ ہوا۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔