ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو افسران، ایس ڈی اوز کے تقروتبادلے

لیسکو افسران، ایس ڈی اوز کے تقروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)لیسکو کے متعدد ریونیو افسران اور ایس ڈی اوز کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، وقاص میمن کو ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق شاہین یعقوب کو ریونیو آفیسر باغبانپورہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ ملک طیب کو ریونیو آفیسر قصور رورل تعینات کر کے قصور سٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا، اسی طرح عبدالجبار ریونیو آفیسر پھولنگر ڈویژن، منیر احمد کو ریونیو آفیسر کوٹ عبدالمالک تعینات کر کے فیروزوالا کا چورج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جواد راشد کو ریونیو آفیسر بادامی باغ تعینات کیا گیا اور داتا دربار ڈویژن کا اضافی چارج دیدیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق کو ریونیو آفیسر گلشن راوی ڈویژن تعینات کر کے راوی روڈ کا اضافی چارج بھی مل گیا ہے جبکہ شاہد فاروق ریونیو آفیسر ٹاؤن شپ لگا کر جوہر ٹاؤن کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے، یہاں سے اطہر ضیاء کو تبدیل کر کے ریونیو آفیسر رائیونڈ اور ساتھ میں شاہ پور ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جواد اقبال ریونیو آفیسر شالامار تعینات کر کے مغل پورہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، آصف نذیر کو ریونیو آفیسر ڈیفنس ڈویژن لگا کر ڈیفنس ایسٹ ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے، دوسری جانب محمد عمران گل ریونیو آفیسر گلبرگ تعینات کر کے کوٹ لکھپت ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ زوہیب ڈار کو ریونیو آفیسر عزیز بھٹی لگا کر صدر ڈویژن کا چارج بھی دیدیا گیا۔

مظہر سلیم کو ایس ڈی او ڈیفنس ایسٹ سب ڈویژن جبکہ یہان سے وقاص میمن کو تبدیل کر کے ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، دوسری جانب محمد علیم کو ایس ڈی او تاجپورہ سب ڈویژن، محمد سہیل کو ایس ڈی او ڈیفنس ویسٹ سب ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer