حریم شاہ کی بھارتی گانوں پر جھومتے نئی ویڈیوز وائرل

حریم شاہ کی بھارتی گانوں پر جھومتے نئی ویڈیوز وائرل
کیپشن: Hareem Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی کی سیروتفریح پر وہاں پر موجود ہیں، حریم شاہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں،  حریم شاہ کی مزید نئی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ بھارتی گانوں پر جھوم رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر  مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں،وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں، پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CTMqaqnD7Ce/

اور ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بھارت ہی کے پنجابی گانے پر جھولے میں بیٹھی ہوئی ہیں،ویڈیوز کے وائرل ہونے پر  ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر کمنٹس سیشن کو آف کیا ہوا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CTNPsb6jHyp/

اداکارہ نے ایک ویڈیو  پاکستانی گانے پر بھی بنائی، گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے پنجابی رومانوی گانے ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بنائی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کسی کاسمیٹکس سٹور میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www. instagram.com/p/CTPiEizj35F/

واضح رہے کہ قبل ازیں متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں  جو کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CTPf2OmD5SX/

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آئس کریم لینے کے لئے ہوٹل پر موجود ہیں، دکاندار ترکش زبان کے کسی گانے پر رقص کررہا ہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ  ٹک ٹاک سٹار کو بھی ڈانس کرنے کا کہہ رہا ہے جس پر حریم شاہ بھی رقص کررہی ہیں۔

وہاں موجود لوگوں نے حریم شاہ اور دکاندار کے اس انداز کو سراہا، حریم شاہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اداکارہ نے صارفین کے لئے کمنٹس سیشن کو بند کیا ہوا ہے۔

 ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے,حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer