(شہزاد خان ابدالی) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 1 روپیہ 50 پیسے بڑھا دی اب ایل پی جی 115 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے گی کلوگرام میں دستیاب ہوگی۔ گھریلو سلنڈر 18 روپے اور کمرشل سلنڈر اب صارفین کو 73 روپے فی کلوگرام مہنگا ملے گا۔
صوبائی دارلحکومت میں لاہوریوں کو ایل پی جی اب 117 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی، گھریلو سلنڈر 18 روپے بڑھکر1382 ،کمرشل سلنڈر 73 روپے مہنگا ہوکر 5319 روپے کا ہوگیا ہے۔اوگرا کیجانب سے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق 1364 روپے بڑھکر فی میٹرک ٹن ایل پی جی 60460 روپے کی ہوگئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کا نوٹئفیکشن جاری کردیا گیا۔ صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے حالات میں عوامی فیول ایل پی جی کا مزید مہنگا ہونا پریشان کن ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناہےکہ موجودہ حالات میں عوام پربوجھ نہیں ڈالاجاسکتا۔ اس سے قبل اوگرانے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2تجاویز حکومت کو ارسال کیں ، پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول ساڑھے3، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے4 روپے لٹرمہنگا کیاجائے ، مٹی کا تیل 2 ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 60 پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی تھی دوسری تجویز یہ تھی کہ دوسری تجویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 فی صد تک اضافے کیا جائے۔