( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان پیر کو لاہور کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان پیر کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں شریک ہونگے، سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بھی ملاقات وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے اور کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔