وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینا شہری حسنین بٹ کو مہنگا پڑ گیا

وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینا شہری حسنین بٹ کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خبردارہوشیار، سوشل میڈیا اب مذاق نہیں رہا۔ ذیشان نامی شہری کی تصویریں لگا کر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا حسنین بٹ نامی شخص کومہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری ذیشان نے مون ایڈووکیٹ کی وساطت سے سیشن عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ حسنین بٹ نامی شخص اُس کی تصویریں لگاکر وزیراعظم کوقتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی اے کو بھی درخواست دی تھی مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے ذیشان کی درخواست پر ایف آئی اے کو حسنین بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer