ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم آج لاہور کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج لاہور کا سرکاری دورہ کریں گے
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا سرکاری دورہ کریں گے  جہاں وہ  صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پنجاب کابینہ کااجلاس ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی کابینہ کے حوالے سے وزیراعظم   کو صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے بھی اپنے محکموں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم صوبائی کابینہ کو اپنے وژن کے مطابق کام کر نے پر گائیڈ لائن دیں گے۔

وزیراعظم کی لاہور آمد کے موقع پر ان کی رہائشگاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، علاقے کو نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer