سٹی 42: شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے بڑھ گئے؛ درجنوں نئے مریض ہسپتال پہنچ گئے
لاہور میں ڈینگی بخار کے 56 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ڈینگی سے زیادہ علامہ اقبال زون متاثر ، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
سمن آباد زون سے 7 ، نشتر زون سے 6 مریض رپورٹ ہوئے ۔
گلبرگ زون سے 5 اور داتا گنج بخش زون سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی ، کینٹ ، راوی اور عزیز بھٹی زون سے ڈینگی کے 3,3 مریض رپورٹ ہوئے ۔
شالامار زون سے 2 اور واہگہ زون سے ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App