سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا
صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔
استعفی کے متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ،
وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس لئے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ، علی امین کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی لیڈر شپ صوبہ بھر میں کمپرومائز ہو رہی ہے۔

