ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے درمیان طویل قانونی جنگ اب اختتام کو پہنچی ہے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ کا باقاعدہ خاتمہ ہو گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں 24.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مقدمہ اس وقت شروع ہوا تھا جب 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے بعد یوٹیوب نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ کمپنی کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ کی تقاریر اور بیانات تشدد کو ہوا دیتے ہیں اور پلیٹ فارم کی پالیسیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

 ٹرمپ نے اس فیصلے کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا اور یوٹیوب پر بھاری ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ اس مقدمے کے دوران ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ ان کا مؤقف دبانے کے لیے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

عدالتی کارروائی کے کئی برس بعد اب دونوں فریقین نے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت یوٹیوب 24.5 ملین ڈالر ادا کرے گا جبکہ ٹرمپ اپنی جانب سے دائر مقدمہ واپس لیں گے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سمجھوتہ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پلیٹ فارم کی پالیسیز میں فوری طور پر کوئی تبدیلی کی جائے گی۔ یوٹیوب بدستور اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے تحت مواد کو ریگولیٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل فیس بک اور ٹوئٹر (اب ایکس) کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات دائر کر چکے ہیں، تاہم ان کے نتائج مختلف رہے۔