ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم عائد

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف  ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی۔

 دونوں ملزمان سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے  وکیل پیش ہوئے۔

 عدالت نے استفسارکیا کہ وہ کہاں ہیں،جس پرمعاون وکیل نےبتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پرگئے ہیں۔

 عدالت نے استفسارکیا کہ کس سےاجازت لےکرگئے،جج نےملزموں کی عدم موجودگی میں ہی فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استغاثہ کے گواہان کو آج ہی دن ڈیڑھ بجے طلب کر لیا۔

 معاون وکیل نےفرد جرم کی کاپی فراہم کرنےکی استدعا کی،جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ طریقہ کار کے مطابق نقل کے لئےدرخواست دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کر دیا۔