ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب انسپکٹر کو قتل کرانے کی سازش کے کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم

سب انسپکٹر کو قتل کرانے کی سازش کے کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:بالاج قتل ، احسن شاہ کا بیوی کو فون پر سب انسپکٹر شکیل کو قتل کرانے کی سازش کا کیس، ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجد احمد نے گوگی بٹ کی درخواست ضمانت ثبوت پیش نہ کرنے پر کنفرم کر دی۔

گوگی بٹ وکیل کے پی رائے ایڈووکیٹ کےساتھ پیش ہوئے، اچھرہ پولیس سب انسپکٹر شکیل کو قتل کرانے کے کیس میں سازش کا ثبوت پیش نہ کر سکی۔ 

ایڈیشنل سیشن جج نے گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم کر دی۔

اچھرہ پولیس نے احسن شاہ کے جیل سے بیوی کو فون کرکے قتل کی سازش پر مقدمہ درج کیا تھا، بالاج قتل کیس، گوگی بٹ کو احسن رضا کے ساتھ ملوث کیا گیا تھا۔

گوگی بٹ نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی ، عدالت نے بحث کے بعد ضمانت کنفرم کر دی۔