وقاض احمد: میو ہسپتال سے 2 دن کی بچی کا اغوا، پولیس نے نومولود بچی کو 5 روز بعد بازیاب کروا لیا۔
پولیس نے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروایا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ اغوا کار خاتون کو بمبھے جھگیاں سے گرفتار کیا گیا۔
مریدکے کے رہائشی قاسم کی بیٹی کو5 روز قبل وارڈ سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمہ کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ ملزمہ نے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو اغوا کیا،
ملزمہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دوسری شادی تھی ،سسرال والے اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے۔