ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کپتان کا انڈین کو پاکستان سے صلح کرنے کا مشورہ

سابق بھارتی کپتان کا انڈین کو پاکستان سے صلح کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق بھارتی کپتان کپل دیو(kapil dev) نے پاک- بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں،دونوں کو اچھا پڑوسی ہوناچاہیے۔

ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے،جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں،یہ تو میڈیا اور عوام نے اس کا مسئلہ بنایاہواہے۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھیل کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

سیاست کو کھیل سے دور رکھاجائے،دنیا نے دیکھ لیا جنگ کے دوران اسکور بورڈ 0-7تھا۔