پی آئی اےفلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر،مسا فر پریشان

پی آئی اےفلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر،مسا فر پریشان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :پی آئی اے کا لاہور سے سعودی عرب دوطرفہ فلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر،ایک جہاز کے ٹیکنیکل خراب ہونے سے 5سے زائد پروازیں بری طرح متاثرہو ئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق۱ دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 848 ساڑھے 25 گھنٹے تاخیر کا شکار،پرواز ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب 2بجکر 20منٹ پر روانہ کی جائے گی۔
لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 739 ساڑھے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 735 سات گھنٹے تاخیر کا شکار،ایئرپورٹ سے پرواز اتوار کی صبح 4بجکر 10منٹ پر روانہ ہو گی۔
اس کے علاوہ ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 726 تین گھنٹے تاخیر کا شکار،جبکہ ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 سوا تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔