وطن واپسی کا منتظر31 سالہ پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا

وطن واپسی کا منتظر31 سالہ پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پی آئی اے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر31 سالہ مسافر جدہ کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کے باعث 275 مسافر ہوٹل منتقل کیے گئے تھے.  مسافروں میں گجرانوالہ کا  رہائشی ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔ مسافر کی ڈیڈ باڈی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جدہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرمیت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

رپو رٹس کے مطابق  جمعے کو انتقال کر جانے والے ذکیس احمد کی میت پوسٹمارٹم سمیت دیگر کارروائی کی تکمیل پر پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی۔ ممکنہ طور پر دو سے تین روز میں جدہ میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے بعد نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔