ون ڈےورلڈ کپ:بھارت میں پاکستانی میڈیا ٹیم فوری بھجوائی جائے، سرفراز نواز

Sarfraz Nawaz, ICC World Cup in India, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ بھارت میںآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی میڈیا کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

 ریورس سوئنگ کے موجد  ریٹائرڈ ٹیسٹ اور ون ڈےکرکٹرسرفراز نواز نے لندن سے اپنے بیان میں ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں پاکستانی میڈیا کی موجودگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچ چکی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا ہے جس کے مقابلے کے لیے پاکستانی میڈیا کی بھارت میں موجودگی ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے درخواست ہے کہ پاکستانی میڈیا ٹیم کو  فی الفوربھارت بھیجا جائے جو بھارتی میڈیا کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اپنی ٹیم کی مثبت خبروں کو سامنے لائے۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ابھی سے پاکستان مخالف سازشوں میں مصروف ہے جس کا براہ راست اثر مشن ورلڈ کپ پر ہوسکتا ہے۔