(ویب ڈیسک)حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا،پٹرول کی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،پٹرول 4 روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے ،مٹی کا تیل 7 روپے 5 پیسے فی لٹر مہنگا کردیاگیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے چار پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے فی لٹر ہو گئی،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔