(عثمان خادم)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔ایف پی ایس سی کے مطابق 39 ہزار 650 امیدواروں نے امتحان کیلئے اپلائی کیا ، 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 364 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا،تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔