ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد ڈینگی مہم ،ضلعی انتظامیہ متحرک،لاروا برآمد ہونے پر متعدد  گرفتار

assistant commssioners
کیپشن: Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:انسداد ڈینگی مہم  کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران مختلف علاقوں میں متحرک رہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت بخاری،عدنان رشید ،ذیشان نصراللہ رانجھا نے مختلف علاقوں میں ڈینگی انسپکشن کی اس دوران 6 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈینگی انسپکشن کے دوران 03 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدکرکے تلف کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی ایچ اے فیز فائیو کا دورہ کیا،اے سی ذیشان نصراللہ رانجھا نے انسپکشن کے دوران پلازہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی 36 کا دورہ کیا اور زیر تعمیر گھر سے 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کردیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی انسپکشن کی اورطایک فیکٹری کے کباڑ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرفیکٹری کا سپروائزر اور سٹاف ممبران گرفتار کروا کر ایف آئی آر درج کرادی۔