ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے 5 سالہ ویزے جاری کرنا شروع کردیئے۔پاکستانی شہریوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔ میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے،
تفصیلا ت کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے 5 سالہ ویزے جاری کرنا شروع کردیئے، ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ کے تحت دیگر ممالک کے شہری ایک وزٹ کے دوران 90 دن تک متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکیں گے۔ یہ ویزے تمام ملکوں کے شہریوں کو جاری کیے جائیں گے۔ سیاحتی ویزے کی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سیاحتی ویزے کے حامل سیاح جب چاہیں سیلف فنانس پر امارات آسکیں گے.
متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران 4 گنا بڑھ گئی ، خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ ویزا آفس کا کہنا ہے کہ انہیں ہر روز 2 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سیاحتی ایجنسیز کے سربراہوں نے خلیج ٹائمز کو ملٹی انٹری سیاحتی ویزا کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی شہریوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔ میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے،متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزے کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔