ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں,21 پروازیں منسوخ

lahore airport flight schedule
کیپشن: lahore airport flight schedule
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،طیاروں میں کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر اکیس پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
  تفصیلات کے مطابق  طیاروں میں کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،   منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں فلائی ناز کی لاہور سے دمام دو طرفہ پرواز 884/884، اتحاد ایئر ویز کی لاہور ابوظہبی دوطرفہ پرواز242 /241، ترک ایئرلائن کی لاہور سے استنبول دو طرفہ پرواز 715/714، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 314، پی آئی اے کی لاہور سے گلگت دو طرفہ پرواز 609/610،  شامل ہے

منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں اتحاد ایئر ویز کی لاہور سے ابوظہبی دو طرفہ پرواز 244/243، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 401، قطرایئر ویز کی لاہور سے دوحا دو طرفہ پرواز 629/628، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 322، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز305/304، پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز 186 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 316 شامل ہے۔