ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کےستائےعوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری

OGRA recommends increase in petrol price
کیپشن: OGRA recommends increase in petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  اوگرا نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں5روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔