ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری

ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری, ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے لیے آئی جی پنجاب نے مراسلہ لکھ دیا، آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز سے سنئیر ٹریفک وارڈنز پر ترقی دینے کے لیے سنیارٹی لسٹ میں موجود افسران کا ڈیٹا مانگ لیا.

 تفصیلات کے مطابق   ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے, ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے لیے آئی جی پنجاب نے مراسلہ لکھ دیا ہے اور  آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز سے سنئیر ٹریفک وارڈنز پر ترقی دینے کے لیے سنیارٹی لسٹ میں موجود افسران کا ڈیٹا بھی مانگ لیا.

  ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو پانچ اضلاع کے ٹریفک وارڈنز کی دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں، تمام ٹریفک وارڈنز پروموشن کے لیے دس اکتوبر تک اپنی کاغذات جمع کرائیں، مراسلے میں کہا گیاہے کہ سنیارٹی لسٹ میں لاہور کے 180, گوجرانوالہ 48, ملتان 56، راولپنڈی 121 جبکہ فیصل آباد کے 99 ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 14 سے سنئیر ٹریفک وارڈن گریڈ 16 میں ترقی دی ۔

یاد رہے کہ  چند  ماہ قبل   ٹریفک وارڈنز  کے لئے  قرض کا اعلان کیا گیا تھا،  چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز و اہلکاروں کو ویلفئیر فنڈ سے پچاس ہزار تک قرض ملے گا ، قرض کی ماہانہ تنخواہ میں سے کٹوتی ہوگی، وارڈنز کو قرضہ دینے کے لیے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer