ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے بڑی خبر

 پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف  پاکستان کا 224 پی ایچ ڈی سکالرز کی غیر ملکی ریسرچ گرانٹس دینے کا فیصلہ، عالمی شہرت یافتہ جامعات میں زیر تعلیم سکالرز کو بھی 10 ہزار ڈالرز تک گرانٹس دی جائے گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو ریسرچ گرانٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریسرچ گرانٹس کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کو امریکا و یورپی جامعات میں چھ مہینے کیلئے بھیجا جائے گا، پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی شہرت یافتہ جامعات میں بھیجنے کے تمام اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی۔

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے بھی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بیرون ممالک پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم سکالرز کو 10 ہزار ڈالرز تک سپورٹ گرانٹ جاری ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستانی پی ایچ ڈی سکالرز کو ملنے والی ریسرچ گرانٹس سے یونیورسٹی کی فیس، سفری اخراجات اور رہائش کے اخراجات ادا کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز پہلے سے ہی ایچ ای سی سکالرز شپ پر بھیجے گئے ہیں جنھیں اب مزید فنڈز جاری ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے  یکساں قواعد تیارکرلیے۔ پنجاب کی کئی سرکاری جامعات میں رجسٹرار،خزانچی اور کنٹرولر سمیت دیگر انتظامی سیٹوں پر تنازعات موجود ہیں،جس کے باعث ان جامعات میں انتظامی مسائل بڑھ رہے ہیں،اس صورتحال کے پیش نظرمحکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے یکساں قواعد تیار کیے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں کی انتظامی سیٹوں پر بھرتیاں ان یکساں قواعد کے تحت کی جائیں گی، یکساں قواعد کا اطلاق نئی بننے والی 13 یونیورسٹیوں پرہوگا،تمام نئی سرکاری جامعات ان یکساں قواعد کو اپنانے کی پابند ہوں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer