وزیرتعلیم پنجاب نے 3 سی ای او ایجوکیشن معطل کردیئے

وزیرتعلیم پنجاب نے 3 سی ای او ایجوکیشن معطل کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وحدت روڈ(جنید ریاض، عفیفہ نصر) پنجاب میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزارتِ تعلیم ان ایکشن، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مرادراس نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر 3 سی ای او ایجوکیشن کو معطل کر دیا جبکہ کچھ افسروں کوانتباہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مرادراس نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ، سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ اور سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاؤالدین کو معطل کیا جبکہ ننکانہ ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے ڈی ای او ز کے معطل ہونے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ ڈی جی خان، ملتان اور ننکانہ کے ڈی ای اوز کو حفاظتی انتظامات بھرپور نہ ہونے پر سخت وارننگ دی گئی۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پہلی سے پانچویں تک کلاسز کا آج سے آغاز ہوگیا، ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کے حوالے سے زیرہ ٹالرنس پالیسی لاگو ہو گی، جب تک کورونا ختم نہیں ہوجاتا بچوں کو متبادل دنوں میں ہی سکول بلائیں گے، 100 فیصد ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانا والدین واساتذہ کی ذمہ داری ہے۔

 پرائمری سطح کے طلبا کے لئے سکول کھلنے کے موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سکولوں کے ہنگامی دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن کی تمام ٹیموں پر لازم ہے کہ وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کریں، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ صوبے بھر میں ہونیوالی سینئیر افسران کی معطلیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے زیروٹالرنس پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، سکولوں کے دوروں کا مقصد صرف اور صرف ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے، طلبا، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer