( شہزاد خان ) فکسڈ ٹیکس سکیم آئی نہ شناختی کارڈ کی شرط کا خاتمہ ممکن ہوسکا، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ سے منسلک تاجر برادری نے بھی سات اکتوبر کو تاجر بچاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا، مرکزی صدر اشرف بھٹی کہتے ہیں فیصلہ کن تاجر مارچ میں سینکڑوں تاجران کے ہمراہ شریک ہونگے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کا اہم اجلاس کاسمو کلب میں مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت ہوا، جس میں صدرلاہور طارق فیروز، مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی، سرپرست اعلی ظہیر اے بابر، سیکرٹری جنرل لاہور اور پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حاجی طاہر نوید، صدر لٹن روڈ ملک ناظم سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر تاجر بچاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ لبرٹی، انارکلی بازار، الیکٹرانک مارکیٹ، شمالی لاہور، لٹن روڈ سمیت شہر کی تمام مارکیٹوں سے تاجران تاجر بچاؤ مارچ کا حصہ ہونگے اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج میں شریک ہونگے۔