ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی، ملزم گرفتار

 لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری:لاہور کے علاقے گلبرگ ماڈل کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ورکشاپ کے مالک نے 12 سالہ ملازم کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں فیضان نامی کم عمر ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کے کاربریٹر میں موجود پٹرول فیضان پر گر گیا، جس سے اس کے کپڑے گیلےہو گئے,پٹرول گرنے کی اطلاع ملنے پر ملزم بابر نے مبینہ طور پر ماچس کی تیلی پھینک کر فیضان کو آگ لگا دی۔

پولیس نے زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

گلبرگ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔