ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا گرفتار، 4 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ

مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا گرفتار، 4 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بہاولنگر میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی، سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کو سزا سنادی۔

عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی، ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی تھی، جس نے ملزم کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزم عوام کو بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کر کے منافع کما رہا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔