ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری کین میلیسا  کی شدت میں کمی  ,کیٹیگری فائیو سے فور میں آگیا

Hurricane Melissa, Category four storm
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سمندری طوفان میلیسا  کی شدت کل کی نسبت کم ہو گئی ہے اور اب اسے دوبارہ کیٹیگری 4 میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

نیشنل ہریکین سینٹر کی  پبلک ایڈوائزری نے کہا ہے کہ  اب میلیسا سیفیر-سمپسن سمندری طوفان ونڈ سکیل پر زمرہ 4 کا سمندری طوفان ہے۔

ماہرین کو اب بھی توقع ہے کہ میلیسا ایک طاقتور سمندری طوفان رہے گا۔ اب یہ کیوبا سے گزر رہا ہے۔ اسے ابھی  بہاماس اور برمودا کے قریب منتقل ہونا ہے۔

سمندری طوفان سے چلنے والی ہوائیں مرکز سے باہر کی طرف 30 میل (45 کلومیٹر) دوری  تک پھیل رہی ہیں اور اس طوفان  دائروی حرکت کی وجہ سے ارد گرد سے چلنے والی ہوائیں باہر کی طرف 195 میل (315 کلومیٹر) تک پھیلتی رہی ہیںْ تاہم اب ان ہواؤں کی رفتار قدرے کم ہو گئی ہے۔