وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر اظہار افسوس 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر اظہار افسوس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ 

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ڈاریکٹر حسن عسکری  کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔  عامر میر  نے کہا کہ حسن عسکری کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حسن عسکری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ کیا جا سکے گا۔ پرائڈ آف پرفارمنس اور نیشنل  ایوارڈ یافتہ حسن عسکری اپنے منفرد انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔  فلم انڈسٹری کے لیے حسن عسکری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ حسن عسکری کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔