میرے پاس الفاظ نہیں، زندگی کے مشکل اوقات میں سرادر رازق نے ساتھ دیا ؛ شیخ رشید

 میرے پاس الفاظ نہیں، زندگی کے مشکل اوقات میں سرادر رازق نے ساتھ دیا ؛ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انتخابات پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا، اگر گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔

 تفصیلات کے مطابق لال حولی کیس کی سماعت کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں،زندگی کے مشکل اوقات میں سرادر رازق نے ساتھ دیا، لال حویلی ذاتی ملکیت ہے،میرے والدین،بھائیوں کے جنازے یہاں سے اٹھے،  سارے شہر کو ایک ایک چیز کا پتہ ہے، صداقت علی خان نے گزشتہ روز ہماری بازیابی کی رٹ پر جاندار فیصلہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پر چھوڑتے ہیں نسلی اور اصلی ہیں، پنڈی قبر کی دیوار تک دوستی اور دشمنی نبھاتا ہے، ہمیں اس بات ہر فخر ہے، سی پی او کو پتہ ہے 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھا یا ان کو پتہ ہے میں کہاں تھا۔

پاک فوج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج عظیم ہے ہماری سیاست ہمیشہ فوج کے ساتھ رہی، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 5 اکتوبر کو تھانہ وارث خان میں ایک ایف آئی آر دے دی ہے، میں جن نہیں ہوں، میں ان 3 جگہ پر کیسے موجود تھا؟ میں گلے پر ضرور گیا تھا۔

ان کا مزید  اپنی صحت سے متعلق کہنا تھا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں، 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے، آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، میرے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوئی، دونوں سیٹیں پنڈی سے میں ہی لڑوں گا، دعا کریں میری سرجری نہ ہو، اگر سرجری ہوتی ہے، تو سب مجھے معاف کریں، راشد شفیق اپنی دکان پر بیٹھے، اسکی والدہ کے بعد اسکے والد کی طبعیت بہت خراب ہے ۔

اپنی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر 5 اکتوبر کے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے تو میرے فون پر کال کریں اسی وقت تھانے آجاوں گا، ڈرائیور اور ملازم نہ گرفتار کریں، 30 ہزار روپے کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

الیکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ دوستی قبر تک نبھاتا ہوں، یہ الیکشن پہ ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے، گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا، عاصم منیر شہر کی عزت ہیں، ندیم انجم پر فخر ہے، چلہ نے نیا شیخ رشید بنایا ہے،تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے۔