چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کروانے کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

 چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کروانے کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ کے روز بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہر ہفتے کے روز اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کی درخواست پر سماعت کی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا۔

 ایڈووکیٹ شیراز احمد رانجھا کی دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ہر ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیاجائے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے حقیقی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے۔خصوصی عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے اس بارے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔