شادی کے دن دولہا دلہن نے روٹی کیوں بنائی؟ ویڈیو وائرل

Newly-Wed Bride & Groom Make Roti
کیپشن: Bride & Groom
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) بھارت میں ہونے والی شادیوں میں بہت سی روایتی رسمیں ملتی ہیں جن کو وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، عصر حاضر میں شادی کے موقع پر دلچسپ ویڈیو بناکر اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاتا ہے ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی جس میں شادی کے موقع پر دولہا دلہن روٹی بنارہے ہیں۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کشمیر میں ہونے والی شادی کی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نیا جوڑا اپنی شادی کے دن روٹی بنارہا ہے جبکہ گھر والے اور دیگر مہمان اردگرد جمع ہیں جو اس منظر کو دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں، جموں کشمیر میں شادی کی یہ بھی ایک رسم ہے جس کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

20 سیکنڈ کی یہ ویڈیو صوفیہ زرین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی، ویڈیو میں دولہا دلہن مل کر روٹی بنارہے ہیں، دلہن نے کشمیرلباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورت نظر آرہی ہے  جو آٹے کو گول بناکر اس کو روٹی کی شکل دیتی ہے جبکہ اہلخانہ کے لوگ خوشی سے تالیاں بجارہے ہیں، بعد ازاں دولہا اس کو روٹی کو پین سے اٹھا کر اس کا رخ بدلتا ہے۔

 شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ" گاؤں کی پرانی رسم جہاں دلہن روٹی بنانے کا پوچھتی ہے" شادی کے دن اور دولہا اس کی مدد کرتا ہے" اس سے ازدواجی زندگی باہمی تعاون اور محبت سے شروع ہوتی ہے" ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو منظر عام پر کے بعد ملے جلے کمنٹس کئے اور اس رسم کو سراہتے دلہا دلہن کے کام کی تعریف کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer