ہو ر کچھ میرے لائق: آصف علی کی ویڈیووائرل

asif ali cricketer
کیپشن: asif ali cricketer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں تھے،وہ ملتے ہی ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہو ر کچھ میرے لائق۔

 قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں تھے، وہ ملتے ہی ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہو ر کچھ میرے لائق۔ری ممبر دا نیم آصف علی۔

 یا د رہے کہ افغانستان کے خلاف سات گیندوں پر 25 رنز بنا کر پاکستان کو فتح دلانے والے آصف علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں  پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی, افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ  ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں 5میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں, واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو نمیبیا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گا۔