ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ

 پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Assembly members, Funds
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیمیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرز کے ذریعے ضلعی حکومتوں کو کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے ان کے حلقوں کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی سکیمیں متعلقہ اضلاع کو دیں گے۔ڈپٹی کمشنرز اپنے پلاننگ ونگ سے متعلقہ سکیمیں پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت اپنے ارکان اسمبلی کو فنڈز دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیساتھ اتحادی جماعتوں کے لیے مخصوص پیکج کے تحت ان کے حلقوں میں فنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer