سٹی 42: اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہونگی ۔اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی ۔
تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔
تعطیلات کے دوران ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعتیں ہوں گی