ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں اہم تبدیلیاں

لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں اہم تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر میں اہم تبدیلیاں، ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈاکٹر سنان مصطفی کو اے ایم ایس ایمرجنسی ایوننگ شفٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا، ڈی ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر ایم تنویر میو کو ڈائریکٹر ایمرجنسی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

ڈی ایم ایس ایوننگ شفٹ ڈاکٹر خضر حیات کو ڈائریکٹر او پی ڈی رپورٹ کرنیکا حکم، ڈاکٹر دانیال مسعود کو فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکٹر نایاب اختر کو ڈائریکٹر ایمرجنسی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، ڈی ایم ایس نائٹ شفٹ ڈاکٹر خلیل الرحمان ڈی ایم ایس لیگل کا بھی چارج سنبھالیں گے۔ 

ڈاکٹر خلیل الرحمان کو ڈاکٹر سلمان شکیل کی نگرانی میں لیگل کیسز پر کام کا ٹاسک دیدیا گیا، ڈاکٹر نعیم سرور کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، تمام افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دیا گیا۔