ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت

 بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور  آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ  بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔ 

 پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوامی حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کے لیے کام کیا ہے۔

 شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973ء میں متفقہ آئین حاصل کیا، ایک قومی میثاق جو آج بھی ہماری جمہوریت کی رہنمائی کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو وفاق کے استحکام، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اصلاحات کے آغاز، ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے اور زمین، مزدور،تعلیم اور سماجی انصاف سے متعلق تاریخی اصلاحات پر فخر ہے۔

تحریک بحالیِ جمہوریت (MRD) اور اتحاد برائے بحالیِ جمہوریت (ARD) سے لے کر چارٹر آف ڈیموکریسی، اٹھارویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان تک، پیپلز پارٹی پاکستان کے جمہوری ارتقا میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی ہے۔اپنے آغاز سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، خواتین، اقلیتوں اور تمام پسے ہوئے طبقات کی آواز رہی ہے۔ ان کی شمولیت اور بااختیار بنانا ہماری سیاسی سمت کا تعین کرتا رہا ہے اور آج بھی ہمارے مشن کا مرکز ہے۔

 صدر مملکت  نے اپنے پیغام میں کہا،  آیئے آج کے دن ہم جمہوریت، سماجی انصاف، مساوات اور تمام شہریوں،خصوصاً خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانےکے عزم کو ایک بار پھر تازہ کریں، کیونکہ ان کی فعال شمولیت پاکستان کے پُرامن اور تکثیری مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ تمام پارٹی کارکن اور سپورٹر  جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، وفاق کی حفاظت کریں اور ایک روادار اور ترقی پسند پاکستان کے لیے کام کریں۔

Caption شہید ذوالفقار اور ان کی بیٹی شہید رانی بینظیر بھٹو نے پاکستان کی سرف جمہوریت کی بنیادوں کو ہی خون دے کر پختہ نہیں کیا بلکہ دفاع کی بنیادیں بھی انہی نے رکھیں اور استوار کیں؛ شہید زیڈ اے بھتو ایتمی پروگرام پاکستان لائے اور شہید بی بی نے پاکستان کو میزائل پروگرام دیا۔