سٹی42: بلوچستان کے شہر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریختر سکیل اس زلزلے کی شدت 3 بتا رہا ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین میں صرف گہرائی 15 کلو میٹر گہرائی میں پایا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں دریافت ہوا ہے۔ اس علاقہ میں ٹیکٹونک پلیٹوں میں لرزش کے واقعات کم رپورٹ ہوتے ہیں۔ تاہم اسےبھی خطرناک پوٹینشل رکھنے والا سیسمک زون سمجھا جاتا ہے۔