پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائیز دے گی، چودھری شافع حسین

 پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائیز دے گی، چودھری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :مسلم لیگ (ق) پنجاب کے رہنما چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائیز دے گی۔  

تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، مثالی معاشرے کا قیام  اور پاکستان کی  ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا لازمی حصہ ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔ کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے اسمبلی میں نمائندگی ہو گی ، کے پی کے میں پی ٹی آئی کی نو سالہ حکومت کا اختساب ضروری ہے۔ یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹرز کو فعال اور جدید کرنے کی ضرورت  ہے۔جس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔