فلم انڈسٹری کو اپنی بقا کیلئے گنڈا سے کی ضرورت پڑی، شان شاہد

Shaan Shahid talk about movie The Legend of Maula Jatt
کیپشن: Shaan Shahid
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ادا کار شان شاہد نے کہا ہے کہ جب وہ گنڈاسا فلمیں کرتے تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ ادا کار شان شاہد نے کا کہنا تھا کہ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نہیں اصل میں پرانی مولاجٹ ہٹ ہوئی ہے، آج اس بات کی خوشی ہے کےاسی طرز کی فلم نے نہ صرف اپنی ایک پہچان بنائی بلکہ ریکارڈ بزنس  بھی کیا، آخرکار فلم انڈسٹری کو  بھی اپنی بقا کیلئے گنڈا سے کی ضرورت پڑی، جب میں  گنڈاسا فلمیں کرتا تھا تو  کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

 شان شاہد  نے اپنی فلم “ضرار” سے   متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاجٹ اور ان کی فلم کا کوئی مقابلہ نہیں، ان کی فلم کا موضوع مختلف ہے۔

شان شاہد نے خواہش ظاہر کی کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی طرح ضرار کو بھی ڈھیروں کامیابیاں ملیں، ماضی کے کرداروں کو اجاگر کرکے ہی ہم اپنے سینما کو پھر سے بحال کرسکتے ہیں جو بہت ضروری ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر