بارشیں ہوں گی یا نہیں ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بارشیں ہوں گی یا نہیں ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات  کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم  سرد اور خشک رہے گا۔

  صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، نوشہرہ،رشکئی اور صوابی میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور خشک رہے گا۔رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

 گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، بہاولپور اورملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں   موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےسندھ کے  بیشتر اضلاع میں   موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں  سکھر اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور   خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔