پاکستان کا مالیاتی خسارہ 809 ارب روپے ہوگیا

 پاکستان کا مالیاتی خسارہ 809 ارب روپے ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا،  وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ،  برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا،  حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے، وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی،   گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہےجبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80 کروڑ ڈالر تھیں۔