ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

صوبائی دارالحکومت میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دھماکے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-30/news-1669784424-1208.jpg

پولیس کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں، دھماکے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-30/news-1669784429-4681.jpg

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے میں3 افراد جاں بحق  جبکہ 20 پولیس اہلکاروں سمیت 28افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ خود کش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔