ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کا55 دیں یوم تاسیس آج ملک بھر میں منایا جائے گا،تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ہوگا،نشتر پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، وزیر خارجہ وپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت کی جانب سے خطاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی، جیالوں کو یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 55ویں یوم تاسیس کی باب پاکستا ن پر ہونیوالی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔