ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کی شامت آ گئی

Three caught in purchasing theft bikes
کیپشن: motor cycles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)موٹرسائیکل چوروں کے سہولت کار کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،صدر ڈویژن میں پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت میں ملوث 3 کباڑیے گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کباڑیوں میں ارشد،محمود اور راحت شامل ہیں۔کباڑیوں سے چوری شدہ05موٹر سائیکلیں اور 08موٹر سائیکلوں کے سپیر پارٹس برآمد کر لئے گئے،ملزمان درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق صدر ڈویژن میں 143کباڑیوں سے شورٹی بانڈز کیے جا چکے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر بھی کباڑیوں کی چیکنگ جاری ہے،موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔